بنوں(ای پی آئی ) بنوں میں نامعلوم افراد افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما شیر علی باغی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی رہنما شیر علی باغی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔