لاہور(ای پی آئی)پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی اضافہ جاری ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 128 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 60 ،راولپنڈی میں 40 ،ملتان میں 10 ،فیصل آباد میں 4 ،
گوجرانوالہ میں 7 ،شیخوپورہ میں ڈینگی کے دو جبکہ قصور، اوکاڑہ ، ساہیوال ،بہاولنگر اور لیہ میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 158 مریض زیر علاج ہیں۔