لاہور(ای پی آئی ) پنجاب حکومت نے آشوب چشم کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 4 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا نوٹیفکیشن جاری ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 28 ستمبر بروز جمعرات سے 2 اکتوبر بروز اتوار تک بند رہیں گے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آشوب چشم میں مبتلا 87 افراد کی مضر انجکشن کی وجہ سے بینائی چلی گئی جبکہ کچھ کی آنکھیں بھی ضائع ہوئیں ہیں۔

پولیس نے مضر اور ناقص انجکشن تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام نے لوگوں کو آشوب چشم سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔