ممبئی(ای پی آئی ) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ اس وقت نیڈر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری ہے

جبکہ 20 واں اور آج کا دوسرا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے واکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 میں ناکام رہی جبکہ ایک جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ 2 میچز جیت چکی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔