چنئی (ای پی آئی ) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں آج دو میچ کھیلے جائیں  گے دھرم شالا میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکے درمیان میچ ہوگا۔

اس میچ کا نتیجہ سیمی فائنل لائن کے لئے اہم ہے۔ جیت کی صورت میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوجائے گی۔

اس وقت نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔ ایڈن گارڈنز کول کتہ میں بنگلہ دیش اور نیدر لینڈ کا میچ کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش پانچ میں سے چار میچ ہار کر آٹھویں نمبر پر ہے۔