اسلام آباد (ای پی آئی ) سوشل میڈیا پر کرائے گئے ایک سروے میں صارفین کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ملک میں شفاف انتخابات نہیں کروا سکتے ،

ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کی جانب سے کرائے گئے سروے میں صارفین سے سوال کیا گیا تھا کہ

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ شفاف انتخابات کرا سکتے ہیں؟؟

اس سوال کے جواب میں 88فیصد صارفین نے جواب دیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بالکل شفاف انتخابات نہیں کرا سکتے ۔

جبکہ 12فیصد صارفین نے کہاکہ جی ہاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ شفاف انتخابات کرا سکتے ہیں۔
مجموعی طور پر اس سروے میں 8684ووٹرز نے اپنی رائے دی ہے ۔