لاہور(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور صنم جاوید کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹربیوبیونلز میں دائر اپیلوں پر پر فیصلے سنا دیئے گئے دونوں رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے برقرار ،
واضح رہے کہ صنم جاوید نے این اے120،119اور پی پی 150سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلٹ کورٹاپیل دائر کی تھی
جبکہ حماد اظہر کی جانب سے این اے 129 سے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جو کہ خارج کر دی گئی
جبکہ لاہور ہائیکورٹ ایپلیٹ ٹریبیونل کی جانب سے پی پی 171 سے حماد اظہر اور انکے والد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں