خبر نمبر 1
پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میں 42 رنز سے شکست دے دی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 134 رنز بنائے نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی پاکستانی سپنرز نے کمال کر دکھایا افتخار احمد نے 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن کو پلیر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز چار ایک سے جیت لی
خبر نمبر 2
پانچوے ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستانی بیٹرز کا فلاپ شو بڑا سکور بنانے میں ناکام ڈیبیو کرنے والے حسیب اللہ کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے بابر اور رضوان کی انتہائی سست بیٹنگ بابر 24 گیندوں پر صرف 13 اور رضوان 38 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آؤٹ محمد نواز ایک اور افتخار پانچ رنز بنا کر چلتے بنے نمبر سات پر بیٹنگ کرنے والے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 19 رنز بنائے عباس آفریدی نے 14 رنز جوڑے
خبر نمبر 3
فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں سارے فیصلے مشورے سے ہوئے سب سے انفرادی طور پر بات کر کے پلیئنگ الیون کو کھلایا کیویز کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی وضاحت کہا بطور بولنگ یونٹ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے ہم ورلڈ کپ کی تیاری میں تھے پانچ میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کیسے بنائیں
خبر نمبر 4
پانچویں ٹی ٹونٹی میں بابراعظم دو موقع ملنے کے باوجود بڑا سکور نہ کرسکے مارک چیپ مین نے صفر پر بابر کا کیچ گرایا پھر چار کے انفرادی سکور پر بھی مارک چیپ مین نے ہی دوسری مرتبہ ان کا کیچ چھوڑ دیا مگر بابر 24 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
خبر نمبر 5
25 چھکے لگائے 20 چوکے ٹکائے پانچ میچز میں 195 کے اسٹرائیک ریٹ سے 275 رنز بنائے سیریز میں پاکستانی بولرز کے لیے درد سر بنے رہے فاسٹ بولرز اور سپنرز سب کی جم کر دھلائی کرنے والے کیوی اوپنر فن ایلن پلئیر آف دی سیریز قرار
خبر نمبر 6
پلیئر آف دی میچ افتخار احمد کا کہنا ہے کپتان نے کہا تھا میچ میں باؤلنگ کرنا ہے جس کی تیاری کی تھی وکٹ کو سمجھ کر باؤلنگ کی جس سے فائدہ ہوا کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند کو سوئنگ ملے گا اس کو دیکھ کر پلان کیا ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا کمبینیشن بنا رہے ہیں سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے تھے
خبر نمبر 7
ایم کیو ایم کو اس وقت اپنی شکست نظر آرہی ہے اپنے ورکرز کو روک رہے ہیں لیکن صبر کا امتحان نہ لیا جائے گزشتہ رات ایم کیو ایم ورکرز نے پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پر امن نہیں رہے گا پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سعید غنی کا پریس کانفرنس میں بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اظہار حیرت کہا ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے کہ جس کی تصویر لگی ہو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اگر کوئی مخالف ہماری تصویر لگائے گا تو کیا ایف آئی آر ہو جائے گی
خبر نمبر 8
پنجاب میں نمونیا کا مرض خطرناک شکل اختیار کر گیا 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید آٹھ بچے انتقال کر گئے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 799 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے لاہور میں گزشتہ روز نمونیا کے 108 کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 21 روز میں صوبے میں نمونیا سے متاثرہ 180 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں
خبر نمبر 9
حکومت پنجاب نے شدید سردی اور دھند کے باعث سکولوں کے خصوصی اوقات میں 31 جنوری تک توسیع کر دی اب سکول 31 جنوری تک صبح ساڑھے نو بجے ہی کھلیں گے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو خصوصی اوقات کی پابندی کی ہدایت سموگ اور شدید سردی کے پیش نظر حکومت پنجاب نے آٹھ جنوری کو سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کے بجائے ساڑھے نو بجے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا
خبر نمبر 10
آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن میں اضافے کو خوش آئند قرار دے دیا پاکستانی معیشت پر جاری رپورٹ میں کہا کہ جولائی 2023 سے پاکستانی معیشت درست سمت میں ہے ذرعی شعبہ پانچ اشاریہ ایک فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے مہنگائی کی شرح مئی 2023 میں 36 فیصد تھی اکتوبر 2023 میں کم ہو کر 26.8 فیصد رہی بے روزگاری بھی رواں سال صفر اشاریہ پانچ فیصد کمی کے بعد آٹھ فیصد رہنے کی توقع