شکارپور (ای پی آئی ) شکارپور کے علاقہ کچہ گڑھی تیغو میں پولیس اور رینجرز کاکامیاب ٹارگٹڈ آپریشن، ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ، چار ماہ قبل اغواء ہونے والی خاتون سکنہ لاھور کی رہائشی صبا ولد شاھد اقبال شیخ بحفاظت بازیاب۔
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق خاتون اسٹیج ڈرامہ کرنے کے جھانسے میں آئی تھی، ڈاکوؤں نے ضلع کشمور کے ایریا سے اغوا کیا تھا۔
خاتون کو تيغانی گینگ کے 30 لاکھ انعام یافتہ گاجی تیغانی کے بھائی نور حسن تیغانی کے گروپ نے اغوا کیا ٹارگٹڈ آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر گڑھی تیغو کچے علاقے میں کیا گیا،
پولیس اور رینجرز کی مؤثر آپریشن پر اغواء کار مغوی خاتون کو چھوڑ کر کچہ کی طرف فرار، پولیس کا سرچ آپریشن جاری،
آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے ہمراہ بکتربند گاڑیوں جدید مشینری سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا ۔کامیاب آپریشن ایس ایس پی شکارپور شاھزیب چاچڑ اور ونگ کمانڈر رینجرز کی قیادت میں مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ ایریاز میں انٹیلی جنس ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔