ملتان (ای پی آئی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی اسپنر نے تاریخ رقم کر دی ،

اسپنر نعمان علی نے ہیٹرک کی ،نعمان علی یہ کارنامہ سرانجام دیکر پاکستان کرکٹ کی تاریخ پہلے اسپنر بن گئے ہیں ،

اسپنر نے ویسٹ انڈیز کے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔