ملتان (ای پی آئی )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی تیسرے روز ختم ہو گیا،
پہلے میچ میں اسپنرز کی بہترین کاکردگی کی بدولت شاندار کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئی ،
پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنے ہوم گراونڈ پر133 رنز پر ہی ڈھیڑ ہو گئی جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز نے 120 رنز سے جیت لیا ہے ،
پہلا ٹیسٹ میچ اسپنرز کی بدولت جیتنے کے بعد دوسرے میچ کے لئے بھی اسپن وکٹ تیار کی گئی تھی لیکن اس بار ویسٹ کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو پہلی اننگز میں 154 اور دوسری اننگز میں 133 رنز پر ہی پویلین کی راہ دکھائی ،
ویسٹ انڈیز کی فتح کے بعد ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی