لاہور(ای پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کرنیکا فیصلہ،تیسرے مرحلے میں 4 میچوں کے مزید ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان میچز کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے باعث اضافی ٹکٹ جاری کئے جارہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی سہولت کو مدنظر رکھ کر دوبارہ ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیسرے مرحلے میں 4 میچوں کی مزید ٹکٹیں جاری کرے گا، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میچز کیلئے اضافی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔