بھکر(ای پی آئی ) ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اور آرٹس اینڈ کلچرل سوسائٹی تھل یونیورسٹی بھکر کے زیر اہتمام یونیورسٹی ایڈٹوریم میں ،،تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی،، کے عنوان پر وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی زیر سرپرستی سیمنار منعقد ہوا جس میں انڈیا سے آئے ماہرین تعلیم میاں ،بیوی پروفیسر ارجن دیو اور پروفیسر منجو شرما نے بطور پینل اسپیکر شرکت کی ماس فاؤنڈیشن پاکستان کے سی ای او عامر نواز بھی اُن کے ہمراہ تھے
سیمنار میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی مہمانوں کو ڈائریکٹر اکیڈ تھل یونیورسٹی ارم جمیل نے خوش آمدید کہا اور وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی طرف سے گلدستہ پیش کیا
ارجن دیو اور منجو شرماء نے اپنے خطاب میں کہا کہ برصغیر پاک ہند کی ترقی کے لیئے ضروری ہے کہ یہاں کے نوجوان علم و ہنر کے میدان میں بھرپور کامیابیاں حاصل کریں مہمان مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا کلچر ہماری ثقافت ایک ہے اور مسائل بھی اس لیئے نوجوان مکمل طور پر اپنے ملک اور خطے کی بہتری کے لیئے کردار ادا کریں
اُن کا کہنا تھا ثقافت اور تہذیب کو زندہ رکھنا قوموں کو زندہ رکھنے کے مترادف ہے اس لیئے دیگر زبانوں اور ثقافت کو بھی بے شک سیکھا اور اپنایا جائے مگر اپنی زبان اپنی ثقافت اکو کسی صورت فراموش نا کیا جائے ارجن دیو نے بتایا کے میرے آباؤ اجداد کا تعلق بھکر سے تھا اور ہم انڈیا میں اپنے گھر میں آج بھی سرائیکی بولتے ہیں اور سرائیکی کلچر کو بھی زندہ رکھا ہوا ہے کیونکہ اپنی ثقافت زبان ہی ہماری پہچان ہوتی ہے
اُن کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک کے لیئے بہت ضروری ہے کہ وہ نوجوانوں کو تعلیم کے لیئے بہترین مواقع فراہم کریں تاکہ ہمارے خطے کے نوجوان تعلیمی میدان میں مکمل دسترس حاصل کر سکیں ارجن دیو کا کہنا تھا کے انڈیا اور پاکستان مذہب کے اعتبار سے دو الگ خطے ضرور ہیں مگر بطور ثقافت یک جان ہیں ان دو ممالک کو یک جان دو قالب کہا جاسکتا ہے
سیمنار سے عامر نواز سی ای او ماس فاؤنڈیشن نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈ ارم جمیل نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور غیر ملکی مہمانوں کو سرائیکی اجرک پیش کیئے گئے سیمنار کے دوران طالب علم کی جانب سے گائے گئے سرائیکی گیت پر مہمان میاں بیوی ماہرین تعلیم نے بھنگڑا بھی ڈالا جس سے طلبہ محظوظ ہوئے تقریب کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعروں سے کیا گ