نوشہروفیروز(ای پی آئی ) سابق وزیر اعظم غلام مصطفےٰ جتوئی کے صاحبزادے جی ڈی اے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو عدالت میں پیشی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ، نامعلوم مقام پر منتقل ۔

تفصیل کے مطابق جی ڈی اے کے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ نوشہرو فیرز عدالت میں الیکشن کے دوران مورو کی پولنگ اسٹیشن علی بخش سولنگی میں فائرنگ کے کیس کی سماعت کے بعد جو نہی واپس جانے کے لئے عدالت سے نکلے تو پولیس کی بھاری نفری نے انھیں گھیر لیا اور گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،

پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے واضع احکامات ہیں کہ مجھے گرفتار کرنے سے پہلے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے لیکن یہاں پیپلزپارٹی کی بادشاہت قائم ہے جس کی بنا پر جھوٹی ایف آئی آر کی بنا پر پولیس کی بھاری نفری بلائی گئ