پڈعیدن( ای پی آئی ) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں بھریاروڈ پولیس کی کامیاب کاروائی بہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار، اسلحہ برآمد ، ملزم کا اعتراف جرم۔
بھریاروڈ تھانہ کی حدود گائوں اللہ جڑیو راجپر میں ملزم انیس ولد ضمیر حسین بھٹی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسمات (ع) کو قتل کردیا تھا۔ایس ایس پی نوشہروفیروز سنگھار ملک کے سخت نوٹس کے بعد پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر اہم اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم انیس بھٹی سے جرم میں استعمال شدہ اسلحہ (آلہ قتل) ایک پسٹل اور رائونڈز بھی برآمد کیے گئے۔گرفتار ملزم نے پولیس نے سامنے قتل کا اعتراف جرم کرلیا۔ جب کہ ملزم سے مزید انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے۔