لاہور(ای پی آئی) دنیا میں اپنے جدید اور صارف دوست ڈیزائننگ کے لیے مشہور یورپی اسمارٹ فون مینوفیکچرر ہیومن موبائل ڈیوائسز (HMD) نے پاکستان میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے۔ ایچ ایم ڈی نے اپنی شاندار پروڈکٹس کی ایک بڑی رینج پاکستان میں متعارف کروادی ہے، جس میں ایچ ایم ڈی میوزک 150، ایچ ایم ڈی میوزک 130، ایچ ایم ڈی key، ایچ ایم ڈی آرک، اور ایچ ایم ڈی اورا 2 شامل ہیں۔

ایچ ایم ڈی، جو نوکیا فونز کی پیرنٹ کمپنی اور ایف سی بارسلونا کے آفیشل موبائل پارٹنر بھی ہیں، اسمارٹ فونز اور فیچر فونز کی ایک مضبوط لائن اپ پیش کر رہے ہیں، جو مختلف صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ ایچ ایم ڈی کے فیچر فونز بھی کلاسک ڈیزائن اور بنیادی خصوصیات کے ساتھ دستیاب ہیں، جو ان صارفین کے لیے بہترین ہیں جو سادگی اور پائیداری کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایچ ایم ڈی پاکستان کے جنرل منیجر، عارف شفیق نے لانچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ،”ہم پاکستان میں ایچ ایم ڈی کے فونز متعارف کروانے پر بے حد پرجوش ہیں۔ ہماری ڈیوائسز جدت، معیار اور صارف دوست ڈیزائن کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہیں۔ہم پاکستان میں مقامی ڈسٹری بیوشن اور مینوفیکچرنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو اس ملک پر ہمارے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ہمارے لیے صرف کاروبار بڑھانے کا موقع نہیں بلکہ مقامی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش بھی ہے۔ پاکستان میں اپنی ڈیوائسز تیار کر کے ہم صرف روزگار کے مواقع پیدا نہیں کر رہے، بلکہ مقامی ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔”

ایچ ایم ڈی میوزک 150، ایچ ایم ڈی میوزک 130، ایچ ایم ڈی key، ایچ ایم ڈی آرک، اور ایچ ایم ڈی اورا 2 پاکستان میں 25 مارچ سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایک وسیع پروڈکٹ لائن اپ کے ساتھ، ایچ ایم ڈی پاکستان کی مارکیٹ کے ہر طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ہر صارف اپنی پسند کے مطابق ایک بہترین ڈیوائس حاصل کر سکے۔