اسلام آباد(ای پی آئی ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ام حسان سمیت جامعہ حفصہ کی سات معلمات و طالبات کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔۔۔
عدالت نے ام حسان سمیت گرفتار ہونے والی جامعہ کی نو معلمات و طالبات میں سے دو طالبات کی درخواست ضمانت پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔
عدالت نے ام حسان تک ان کے ذاتی معالج کو رسائی دینے کی درخواست بھی منظور کر لی۔۔۔
ترجمان شہدا فاؤنڈیشن کے مطابق ام حسان نے عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ذرہ برابر بھی پریشان نہیں ہوں،،،میں اللّٰہ کے دین کے لئے ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کی گئی ہوں.
میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ جس پر شرمندگی ہو،مساجد اور مدارس قائم رہیں گے،ان شاء اللّٰہ.