اسلام آباد(ای پی آئی)،پاکستان میں انفارمیشن سروسز و ٹیکنالوجی فراہمی کی معروف کمپنی، زونگ فور جی نے ڈیجیلائزیشن کو مزید فروغ دیتے ہوئے ڈیپ سیک(DeepSeek) اے آئی کے اوپن سورس ماڈلز کو اپنے ایکو سسٹم میں ضم کرلیا ہے جس کا مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا اور مختلف شعبہ جات میں کام کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔

ڈیپ سیک اے آئی کا اوپن سورس فریم ورک زونگ فور جی کو یہ لچک فراہم کرتا ہے کہ وہ ملکیتی ماڈلز کی حدکے بغیرہی اے آئی پر مبنی حل تیار کر سکے۔ یہ کم آپریشنل لاگت پر زیادہ کارکردگی دکھاتا ہے، جس سے یہ ادارہ جاتی درخواستوں اور مؤثر اے آئی(پلس) انضمام کے لیے ایک مثالی انتخاب ہے۔

زونگ آئی(Zong Aeye) زونگ فور جی کا اے آئی پر مبنی انٹرنل سسٹم ہے جو ڈیپ سیک اے آئی کو استعمال کرتا ہے تاکہ ملازمین کی کارکردگی کو بڑھایا جا سکے اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

زونگ فورجی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر، ماؤ ویلیانگ (Mao Weiliang)نے کہا کہ،”انٹرنل کارکردگی میں اضافہ اور صارفین کے تجربہ کو بہتر بنانے کے لیے ہم اے آئی(پلس) کے استعمال پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ جب ہم اپنے صارفین کے لیے اے آئی حل تیار کرتے ہیں، توساتھ ساتھ ہم اپنے آپریشنز کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ڈیپ سیک کا جدید اے آئی نقطہ نظر، ڈیجیٹل تبدیلی کے ہمارے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس سے ہمیں پیچیدہ کام کو خودکار بنانے اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کی اجازت ملتی ہے۔

ڈیپ سیک کی کامیابی چین کی اے آئی میں ترقی کو اجاگر کرتی ہے۔ جیسا کہ اے آئی پر مبنی جدید ٹیکنالوجی انڈسٹری میں تبدیلی لا رہی ہے ایسے میں اس کا اثر ٹیلی کمیونیکیشنز پر بھی آپریشنل کارکردگی اور ڈیجیٹل تبدیلی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ زونگ فورجی ڈیپ سیک اے آئی کے حل کو ضم کر کے اب نہ صرف انٹرنل پراسس کو بہتر بنا رہا ہے بلکہ اے آئی(پلس)کی ایڈوانس منٹ کو بھی اپنانے کے لیے صارف کے تجربے کو بڑھا رہا ہے۔