نوشہروفیروز(ای پی آئی )چیئرمین نیشنل پیپلز پارٹی غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرو فیروز سمیت سندھ بھر میں کوئی فرد محفوظ نہیں کینال بنے تو سندھ بنجر ہو جائے گا،
انھوں نے کہا کہ کورٹ نے مجھے انصاف دیا ہے امید ہے آگے بھی انصاف ملے گا ، نیشنل پریس کلب میں ہونے والی چوری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس غلامی کا کردار ادا کر رہی ہے اور جھوٹے کیس داخل کر رہی ہے پولیس جھوٹے کیسوں میں پوری ہے اور سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی ڈاکو زنی خونریزی بدامنی پولیس کو نظر نہیں اتی اب تو عوام کی اواز پہنچانے والے ادارے پریس کلب بھی محفوظ نہیں ہیں تو عام لوگ کیا محفوظ ہوں گے
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف بہت بڑا اتحاد بن رہا ہے اب اس حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں نیشنل پیپلز پارٹی کو فعال کیا جا رہا ہے اور اب ہماری پارٹی میں بہت سارے لوگ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں اب آپ جلد خوشخبری سنو گے. انھوں نے کہا کہ
ہم نے کنالوں کے خلاف اواز اٹھائی ہے ہم کینالون کے خلاف ہیں کینال بنے تو سندھ بنجر بن جائے گا پیپلز پارٹی کے دیے ہوئے بیانات جھوٹے اور منافق کی بنیاد پر مبنی ہے وہ ایک طرف کہتے ہیں کہ کنال نہیں بنے دیں گے اور دوسری طرف کینالوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے س
ان کا مزید کہنا تھا کہ ندھ سے اور سندھی کے لوگوں سے ان کا کچھ نہ جائے وہ تو صرف پیسوں کے پجاری ہیں اور پیسوں کے عوض انہوں نے پورا سندھ بیچ دیا ہے پیپلو سے کوئ امید نہ رکھے،قبل ازیں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی اے ٹی سی کورٹ میں پہنچےجہان دوران عدالت نے سماعت 20 تاریخ تک ملتوی کر دی دی اور سماعت ملتوی کر دی