1
دنیا ایران کا دباؤ اور دھمکیوں کے نتیجے میں مذاکرات سے انکار ,عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو لکھے گئے خط اور بات چیت کی دعوت سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی دباؤ اور دھمکی کے نتیجے میں مذاکرات نہیں کریں گے، چاہے موضوع کوئی بھی ہو۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی خدشات دور کرنے کے لیے بات چیت پر تیار ہوسکتا ہے۔تاہم اب ایرانی وزیر خارجہ نے دباؤ کے نتیجے میں کسی بھی بات چیت کے امکانات کو مکمل مسترد کردیا ہے۔
2
سرگودھا میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا میں اولاد نہ ہونے کی بنیاد پر خاتون کو قتل کیے جانے کا مقدمہ اس کے شوہر اور سوکن کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔ملزم نے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی،
3
سپریم کورٹ: سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ,جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جسٹس عامرفاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہے، آئینی بینچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔کمپنی وکلاء کی جانب سے سپر ٹیکس کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔سپریم کورٹ نے سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
4
حکومت کا 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ ,وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانےکی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز مذہبی امور کو سفارشات جاری کی گئی ہیں۔
5
ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے بیٹی کو ونی ہونے سے بچانے کے لیے جان دیدی.خودکشی سے پہلے موبائل فون میں وائس نوٹ ریکارڈ کراکے پنچایت کا بھانڈا پھوڑ دیا، پنچایت کے چار ارکان کو بیٹی کو ونی کرنے کا ذمے دار بھی قرار دے دیا۔ ان کے ساتھ زيادتی کی گئی زبردستی اسٹامپ پیپر پر دستخط کراکر فیصلہ تھوپا گیا، بس بیٹی بچ جائے، وہ اپنی بیٹی پر قربان ہورہاہے، اب یہ حرام موت ہے یا جو بھی ہے، خدا حافظ۔
6
وفاقی وزیر اویس لغاری کا 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ,وزیر توانائی اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت گردشی قرض 2400 ارب ہیں جس میں سے 1200 ارب کا قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے بات چل رہی ہے۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
7
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔ چند ماہ قبل ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈیبیٹ کو اچھال کر خان کے نالائق حامیوں نے اپنے لیڈر کوایکسپوز کردیا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانی پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔
بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں ہے، تنقید کرنی ہوتومعیاری تنقید کریں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو
8
اسرائیل کا غزہ کی بجلی بھی بند کرنے کا فیصلہ، حماس نے بلیک میلنگ قرار دیدیاحماس نے اسرائیلی اقدام کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اسرائیل ایسا یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے کررہا ہے۔غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی بات چیت کے لیے اسرائیلی وفد آج قطری دارالحکومت دوحا جائے گا۔