1
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجے سمجھ نہیں آتی جب پی ٹی آئی نے وہاں (اسٹیبلشمنٹ) سے کچھ لینا نہیں تو ان کے دروازے کو بار بار کیوں کھٹ کھٹاٹی ہے۔پی ٹی آئی کے لیڈر کا بیان آیا تھا کہ ہمارے رابطے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ۔مجھے نہیں معلوم کے انھوں نے رابطے کیوں کرنے ہیں، وہ کہتے ہیں ہم نے این آر او نہیں کرنا، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کرنی. ہمیں رعاتیت بھی نہیں لینی، ہم بہت بہادر ہیں، جیل بھی کاٹیں گے اور پراسیس کے ذریعے باہر آئیں گے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
2
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔
3
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر مبینہ چھاپہ ، میرے گھر پر چھاپہ پڑنے کی وجہ سے میں پارلیمانی کمیٹی میں تاخیر سے پہنچا، مجھے پیغام پہنچانے کی جو کوشش کی گئی وہ مجھے موصول ہوگیا۔ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ میرے گھر پر بغیر اطلاع کے چھاپہ مارا گیا تو واپس نہیں جانے دیا جائے گا۔صاحبزادہ حامد رضا کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
4
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہم پرامن احتجاج کریں گے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن پرامن احتجاج کرے گی۔ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کے آپشنز زیر غور ہیں۔ ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ختم ہوچکی ہے۔
5
خیبرپختون خوا حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ،ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔
6
دہشت گردی کا مقدمہ ؛ پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع،انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ایم پی اے علی شاہ کو ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسکیوشن نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے علی شاہ کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم ایم پی اے علی شاہ کو دوبارہ 11 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
7
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ازہری کی جانب سے پیش کردہ کالے جادو سے متعلق بل پر بحت کے دوران وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ کالے علم کا بل ہے، پی ٹی آئی سے بھی پوچھ لیں۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، کمیی رکن سنیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ہم سینٹ کے نمائندے ہیں، پورے ملک کے نمائندے ہیں، آئی جی سندھ اور چیف سکریٹری کیوں نہیں آئے۔
چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم میٹنگ کےلئے انتظار کرتے ہیں افسران آتے نہیں ، کراچی مصطفیٰ عامر کا کیس صرف قتل کا کیس ہے، اس میں ڈرگز کو ڈال کر معاملہ لمبا کیا جا رہا یے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بڑی فائن لائن ہے صوبوں کے معاملات میں وہاں کے لوگوں کو بلانے سے سیاسی معاملات کا تنازعہ شروع ہوجاتا ہے، اگر ہماری کمیٹی صوبوں کو نیٹی گریٹی میں بلانا شروع کر دے گی تو مسلہ خراب ہو گا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ایک تو چیف کمشنر کو اس میٹنگ میں ہونا چاہئے تھا، اسلام آباد لینڈ ریکارڈ کے معاملہ پر اگلے اجلاس میں بریفنگ دے دیں گے۔چئیرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے بریفنگ طلب کرلی، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ معزز سینیٹرز کو کوئی شخص اے ایس آئی عقیل شاہ بن کر کال کررہا تھا، اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتارر کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ ایک گینگ ہے جو ساہیوال سے آپریٹ کرتا ہے، اس نے ایم این اے ایز کو بھی کالز کیں، اس کا سالہ اس کو ڈیٹا فراہم کرتا تھا، ملزم کو ساہیوال سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے 2125 سمز برآمد ہوئی ہیں، اس ملزم کی کال پر سینیٹر ہدایت اللہ تھانہ آئی نائن پہنچ گیے تھے۔
8
سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشتگردی عدالت سے جاری وارنٹ ہائیکورٹ سے معطل،پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشت گردی عدالت سے جاری وارنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے معطل کردیے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی، جس میں وکیل سلمان اکرم راجا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے ۔
بعد ازاں عدالت نے وارنٹ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کون ہے؟ اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔بعد ازاں کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی گئی۔
9
پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار، ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔