1
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا ماحول ٹھیک نہیں کرے گی تو تماشہ بنے گی۔پی ٹی آئی کے پاس نعروں اور بدتمیزی کے علاوہ کچھ نہیں، احتجاج کے علاوہ ان کے پاس کے پی میں بھی کوئی منصوبہ نہیں۔ پنجاب اور وفاق میں لوگوں کی بہتری کے لیے روز نیا سنگ بنیاد رکھا جاتا ہے، پچھلی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان پوری دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ بنانا چاہتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
2
گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت نے سنبھال لیا گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔گرین لائن اور اورنج لائن کی سندھ حکومت کو منتقلی اہم قدم ہے، حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کے لیے پرعزم ہے۔شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بس سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کام کرینگے۔ سندھ کے سینئیر وزیرشرجیل انعام میمن کا خطاب
3
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیامحکمے کے ترجمان کے مطابق وزارت صحت آمد پر وفاقی سیکریٹری ہیلتھ ندیم محبوب اور وزارت کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر صحت کا استقبال کیا، وزارت کا قلم دان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔بریفننگ کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ پاک کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ہے، خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے، صحت کی وزارت ایسا ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہا ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بالواسطہ اور بلا واسطہ عوام پر پڑتے ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات رونما ہوں۔
4
میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا کہنا ہے کہ انجکشن کی تیسری ڈوز کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے، سولہ میں سے دو مریضوں کا انتقال ہوا، چودہ کی طبعیت بہتر ہے۔ میواسپتال لاہور میں انجکشن سے مریضوں کی اموات پر ایم ایس ڈاکٹر احتشام کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ انجکشن کابیج میو اسپتال سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔ انجکشنز کی خریداری اسپتال کی جانب سے نہیں کی گئی، انجکشنز کی خریداری ڈی جی ہیلتھ آفس کی جانب سےکی گئی۔ ڈی جی ہیلتھ آفس سےدیگر اسپتالوں کو بھی انجکشن سپلائی ہوئے، میو اسپتال کےعلاوہ مزید 4 اسپتالوں کو بھی انجکشن ملے۔
5
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج این ایف سی اور زرعی انکم ٹیکس سے متعلق امور پر بات چیت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش ہے۔آج مذاکرات میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی خصوصی سیشن ہوگا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں 1250 ارب روپے کمی کا پلان تیار کیا ہے، سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب قرض لینے کا ابتدائی پلان تیار کیا گیا ہے، اور سرکلر ڈیٹ اتارنے کے لیے 1250 ارب روپے 10.8 فی صد شرح سود پر قرضہ لیا جائے گا۔صارفین سے 2.8 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر کے بینکوں کا قرضہ اتارنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔پالیسی مذاکرات میں نیپرا کے ساتھ بھی خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا، پاور ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،