1
جعفر ایکسپریس حملہ: فورسز نے 190 مسافر بازیاب کرا لئے، 30 دہشتگرد جہنم واصل،آپریشن میں 190 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کلیئرنس آپریشن کے باعث دہشتگرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی مسافروں کی بحفاظت رہائی کیلئے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
2
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کر دیا۔آئی ایم ایف حکام کی وزارت خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات ہوئی جس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر کے پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نےچاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک کے منصوبے پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ریکوڈک سے نکلنے والی معدنیات کی گوادر تک ٹرانسپورٹ کیلئے ریلوے ٹریک کی ضرورت ہے، ریکوڈک سے نکلنے والے منرلز کی گوادر تک ٹرانسپورٹ کیلئے بالکل نئی لائن تعمیر کی جائے گی۔
3
جعفر ایکسپریس حملہ: سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر تنقید، جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔اُٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغواء کی مذمت کی جائے۔
4
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا۔اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں، ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہت نعشیں اٹھا چکے ہیں، یہ حکومت بہت ہی نکمی ہے، وزیروں مشیروں کی فوج ایسے اکٹھی کی ہوئی ہے جیسے ریوڑیاں بٹ رہی ہوں۔ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزمان کا گواہوں کے بیانات پر جرح کا حق ختم نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے قرار دیا کہ فوجداری کیسز میں گواہ کا بیان بہت اہم اہمیت کا حامل ہے، شفاف ٹرائل کا تقاضا ہے کہ ملزم کو بیگناہی ثابت کرنے کا پورا موقع ملے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے رانا عامر اعجاز کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے 2023 میں فراڈ کے مقدمے میں درخواست گزار سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے تاہم درخواست گزار نے متعدد مواقع ملنے کے باوجود گواہوں کے بیانات پر جرح نہیں کی، گواہوں کو ہر پیشی پر اسلام آباد سے آنا پڑتا تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ گواہوں کے بیانات پر جرح کا آخری موقع دیا، ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کا جرح کا حق ختم کر دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ملزمان کو گواہوں کے بیانات پر جرح کرنے کا آخری موقع دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزمان پھر جرح نہ کریں تو ٹرائل کورٹ خود ڈیفنس کونسل مقرر کر کے جرح کرائے۔عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان کا جرح کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
6
سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج چیلنج، فریقین سے جواب طلب،وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار کامران نے تحریری امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، من پسند امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کے لئے درخواست گزار کو انٹرویو میں جان بوجھ کر کم نمبر دیئے گئے۔وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ جن امیدواروں کے تحریری امتحان میں نمبر کم تھے ان کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دیئے گئے، سندھ پبلک سروس کمیشن 2023 کے رولز کے مطابق اکثریتی امیدوار فیل ہیں، مجموعی طور پر 66 فیصد سے کم نمبر لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔بعدازاں عدالت نے سندھ حکومت، سندھ پبلک سروس کمیشن اور ممبر اپیل ایس پی ایس سی کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے 24 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔
7
خیرپور میں سینئر ایڈووکیٹ لیاقت علی پھلپوٹوکو قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کی نعش خیرپور شہر کے سائدہ گوٹھ محلے میں کمرے سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی توحید الرحمان میمن کے مطابق مقتول لیاقت علی کے قتل کے واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے، جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی کھوج لگائیں گے، ماہرین کی ٹیم لاڑکانہ سے خیرپور پہنچ کر واقعے کی انکوائری میں مدد کرے گی۔
8
عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔