پشاور (ای پی آئی ) پشاور میں ایف سی کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ،

ابتدائی اطلاعات میں 8 افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ دھماکہ خود کش بمبار نے کیا۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کر ناکہ بندی کر دی،

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔