پشاور (ای پی آئی ) خیبرپختونخوا کے علاقہ باجوڑ میں گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے گیلے میں ہوا، اس مرتبہ انسانیت کے دشمنوں نے دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا،

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں دو خودکش بمباروں نے تھانے کی عمارت پر ہلہ بول دیا تھا تاہم پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت دہشت گرد زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکے۔