پشاور (ای پی آئی ) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر کی جانب سے جلسے میں شرکت اور خطاب پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیر شاہد خٹک کو وزارت سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر کے پی شاہد خٹک کے جلسے میں شرکت اور خطاب کا نوٹس لے لیا، شاہد خٹک نے جلسے میں شرکت کے دوران خطاب کیا تھا۔

اطلاعات سامنے آنے پر صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ ملنے کے بعد نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔