پشاور (ای پی آئی )خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 9 مئی واقعات میں درج مقدمات میں کسی بھی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا،
صوبے بھر سے کسی خاتون کو گرفتار بھی نہیں کیا گیا ہے ، حکام نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی خیبر پختونخوا میں کسی خاتون رہنما کے گھر چھاپہ بھی نہیں مارا گیا۔
پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبے کی روایات کے تناظر میں خواتین کی عدم گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔