سکردو (ای پی آئی ) سکردو روڈ پر پہاڑی تودہ کار پر آگرا 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق جگلوٹ سکردو روڈ پر شنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ کار پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے ۔
ایس ایس پی سکردوکے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے ،
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔پولیس کی جانب سے لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔