پشاور(ای پی آئی ) پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کے الزام میں ٹھیکیداروں کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ بی آر ٹی کیس میں نیب انکوائری کرے اور درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ 2017میں بی آر ٹی کیخلاف رٹ دائر ہوئی عدالت نے کنٹریکٹ کو شفاف قرار دیا تھا،
عدالت نے نیب کو ٹھیکیداروں کی گرفتاری سے روک کر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ دوسرے بینچ نے انکوائری کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا،بی آر ٹی کنٹریکٹ قانون کے مطابق ہواٹھیکیداروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔