خیبر (ای پی آئی ) خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر کے علاقہ جمرود میں مسجد کے اندر خود کش دھماکہ ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ،

تفصیلات کے مطابق جمرود میں مشکوک شخص نے خالی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے اپنے آپ کو اڑادیا

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مشکوک شخص نے خالی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی،

ایڈیشنل ایس ایچ او کے روکنے پر اس نے اپنے آپ کو اڑایا۔ڈی پی او خیبر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع دور ہے اس لیے کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق سڑک کنارے خالی مسجد میں دھماکا ہوا، جائے وقوع سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، گرفتار افراد سے دھماکے کی تفتیش کی جائے گی۔