اسلام آباد،(محمد اکرم عابد) اپوزیشن کی نمائشی مخالفت کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا ۔پی ٹی آئی کواسپیکرسردارایازصادق نے ہدایت کی ہے جو اضافی تنخواہیں نہیں لینا چاہتے ہیں لکھ کردیں ۔

پی ٹی آئی کوکہا کہ تنخواہیں بھی لیتے ہو جعلی بھی قرار دیتے ہو ۔2014میں بھی ایسا کہا گیا یہ نہیں ہوسکتا ان کے دورمیں اسمبلیاں درست۔کوئی اورجعلی۔اسی کی تنخواہوں کووصول کیوں کرتے ہو ۔لکھ کردو تنخواہ روک دیں گے یہ رولنگ انھوں نے شاہد خٹک کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے دوران حکومتی ارکان کو فارم47 مخاطب کرنے پر جاری کی پی ٹی آئی ارکان کی حکومتی ارکان سے تلخ کلامی بھی ہوگئی تاہم اضافی تنخواہیں کیوں لیں کوئی جواب پی ٹی آئی کے پاس نہ تھا جوابا” کہہ دیا سامنے والے حرام کی تنخواہیں لے رہے ہیں ۔شرم کروکی آوازآئی۔

وفاقی وزیر قانون نذیرتارڑ نے کہا کہ جو اضافی تنخواہیں نہی لینا چاہتے وہ اسپیکرآفس کو لکھ کر دے دیں ۔حکومتی چیلنج پرپی ٹی آئی والے خاموشی سے باہر لے گئے۔وزیرہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے کہا یہ درست کہ ایسا نہیں ہوسکتا کوئی اسمبلی جائز کوئی ناجائز۔