1
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ آزربائیجان سے رابطہ، وزیراعظم کے حالیہ دورے پر تبادلہ خیال،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران گرم جوش مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری پر فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
2
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، روس کے صدر ولادی میر پوتن سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی۔
شہباز شریف نے روسی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔روسی اول نائب وزیر توانائی نے توانائی نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،
3
تیزترین ڈیلیوری کیلئے2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے۔ جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی شہر قائد پہنچے، نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، مصطفی جمال قاضی نے پرنٹرز کے تیکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات کی۔ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نئے پرنٹرز کی مدد سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ڈی جی پاسپورٹس
4
افغانستان سے شکست پرانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نےاستعفیٰ دیدیا انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا،میں چاہتا تھا کہ بٹلر کپتان جاری رکھیں۔کل بٹلر آخری میچ میں کپتانی کریں گے ، جوز بٹلر ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے، بٹلر اس ٹیم کے ساتھ کافی لگاؤ رکھتے ہیں، میں چاہتا تھا وہ کپتانی جاری رکھیں۔ جوز بٹلر نے بطور کپتان کافی اچھا پرفارم کیا، اگلے کپتان کے حوالے سے آخری میچ کے بعد مشاورت کریں گے۔انگلش کوچ برینڈن میکولم