1
پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشگردی کا منصوبہ ناکام,بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پشاور کے نواحی علاقے سربند کی حدود میں سڑک کنارے نصب دو بم بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیئے۔ جس سے پشاور دہشت گردی کی تباہی سے بچ گیا۔سی سی پی او پشاور قاسم خان کے مطابق دو دیسی ساختہ بم تھے۔ جوتین اور کلو چار کلو وزنی تھے اور سڑک کناے نصب کیے گئے تھے۔ پولیس اور بی ڈی یو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونون بم کو ناکارہ بنایا۔
2
وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اجرا کردیا. رمضان کے پہلے عشرے میں 40 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔تقریب سے خطاب میں گزشتہ سال رمضان پیکج کی رقم 7 ارب تھی جسے بڑھاکر بیس ارب کردیا۔ یہ بھی کہا گزشتہ دور میں بدترین کرپشن کی گئی۔ غریب عوام کا پیسہ لوٹا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کر رہے ہیں، گزشتہ دور میں بدترین کرپشن کی گئی،غریب عوام کا پیسہ لوٹا گیا، عدالتوں سے اسٹے لے کر ٹیکس مقدمات کو التوا میں ڈالا گیا، کرپشن کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں۔ تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل والٹ سے 5ہزار روپے فی خاندان کا انتظام کیا ہے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیرمیں رقم تقسیم کی جائےگی، رمضان پیکج میں شفافیت کویقینی بنایا جائے گا۔
3
رجب بٹ، سمیت 10افراد کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنیکا فیصلہ,پولیس نےیوٹیوبررجب بٹ،حیدر شاہ اورمان ڈوگرسمیت دس افراد کےخلاف دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کےمقدمےمیں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید نےبتایا رجب بٹ اورساتھیوں نے مدعی کو ٹک ٹاک پر ہراساں کیا دھمکیاں دیں،وقوعہ کےمطابق مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی،مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنے کے لیے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے
4
2 رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل ہوگی.اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 2 رمضان المبارک بروز پیر کو کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔
5
صدرمملکت کی جانب سے کم آمدنی والے طبقات کو ریلیف دینے کا اعلان متوقع,پارلیمانی سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایوان صدر نے حکومت سے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔صدر آصف زرداری اپنے خطاب میں حکومتی کارکردگی، اہم معاشی اقدامات، مقامی و عالمی امور پر اظہار خیال کریں گے۔
اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر خطاب مختصر ہوگا۔ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں حکومتی کارکردگی کے اہم نکات کا احاطہ کریں گے، صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات اور نتائج کا بھی ذکر ہوگا، صدر مملکت کی جانب سے غریب طبقے کے لیے بعض اعلانات بھی متوقع ہے۔ صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔
6
وفاقی حکومت نے ماہ مبارک میں سستی اشیاء کی عوام تک فراہمی کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز کی جانب سے علیحدہ اسکیم کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیاگیا۔ 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکز میں یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان پیکج کا آغاز کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے علیحدہ اسکیم ہے جس کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے لیے 20 ارب روپے کے ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا۔رمضان پیکج کے آغاز پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے حکام کو اسٹورز پر اشیاء کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
7
ماہ صیام کی آمد، پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے.صوبہ بھرکی36ہزار 500سے زائد مساجدکاسیکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیا۔ 2179امام بارگاہوں،444 اقلیتی عبادت گاہوں کابھی سکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیاہے،سیکیورٹی پر75ہزارسےزائدپولیس اہلکاراورکمیونٹی رضاکارتعینات ہوں گے،لاہورمیں5 ہزار سےزائدافسران اوراہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگے۔ترجمان پنجاب پولیس