1
امریکا نے اسرائیل کو3 ارب ڈالرکا اسلحہ اور بلڈوزرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی.غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کے روز 3 ارب ڈالر کا اسلحہ، بلڈوزرز اور دیگر آلات اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دی جن میں غزہ پر استعمال ہونے والا امریکی ساختہ اسلحہ بھی شامل ہے۔
امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو 2.4 ارب ڈالر کے باڈیزبم اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت پر دستخط کردیے ہیں جب کہ 675.7 ملین ڈالر کے دیگر بموں، کٹس اور 295 ملین ڈالر کے بلڈوزرز سمیت دیگر سامان فروخت کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کردیے گئے ہیں۔
2
پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے: ورلڈ بینک کا اعتراف,ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان ناجے بنحیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے۔ایک بیان میں ناجے بنحیسن نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے جس سے پاکستان کیلئے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔
3
جولائی تا فروری ٹیکس شارٹ فال 601 ارب روپے تک پہنچ گیا ذرائع کے مطابق رواں ماہ ٹیکس وصولی کا ہدف 983 ارب روپے تھا لیکن ماہ فروری میں 850 ارب روپے ٹیکس جمع ہوسکا۔ فروری میں ہدف سے 133 ارب روہے کم ٹیکس جمع ہوا جس کے بعد جولائی تا فروری ٹیکس شارٹ فال 601 ارب روپے تک پہنچ گیا۔