1
وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ 40 لاکھ گھرانوں کو رقم ملے گی.وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔
2
لاہور پولیس کی کارروائی؛ شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد,خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روہی نالے سے شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم رکشے میں شراب چھپا کر بہار کالونی میں سپلائی کرنے آیا تھا ۔پولیس نے ملزم کے زیر استعمال رکشے کو بھی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار ملزم عاطف سے 150 لیٹر سے زائد شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شراب فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
3
عمران خان اور بشریٰ بی بی ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب,عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پرعمل نہیں ہوا۔
عدالت نے 4 مارچ تک سپرنٹنڈنٹ سے جواب بھی طلب کیا ہے۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔
4
پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل, 88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پوپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
5
افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا.افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہو جائے۔ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن یہی افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید ہے۔