1
چیمپئنز ٹرافی: انگلش ٹیم 179 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم روٹ، آرچر اور بین ڈکٹ نے مزاحمت کی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا۔
2
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ توہین عدالت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سےملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
3
مصطفیٰ قتل کیس: محکمہ پراسیکیوشن کا پولیس انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کا اظہار،ذرائع کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن نے انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کے باعث کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر سے کہا کہ ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی رپورٹ جمع کروائی جائے اور بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا انویسٹی گیشن ہوئی ہے۔
4
وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کردیاپیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے ، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے اور گزشتہ سال کے 7 ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار 3 گنابڑھایا ، اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا۔رمضان ریلیف پیکج کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب
5
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوئی ہے۔ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپےکمی ہوئی ہے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونےکی قیمت 438 روپےکم ہوکر 2 لاکھ57 ہزار 201 روپے ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن