ممبئی(ای پی آئی)بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے اپنی فلم کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان فلم گھومر رواں ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم میں اداکارہ سیامی کھیر ابھیشیک بچن کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

آر بلکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک معذور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے۔ فلم کی کہانی بھی ہدایتکار آر بالکی نے ہی لکھی ہے۔

ابھیشیک بچن فلم میں ایک ہاتھ سے معذور لڑکی کے کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں شبانہ عظمی اور انگت بیدی بھی اہم کردار نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کی فلم گھومر 18 اگست کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا ٹریلر 3 دن بعد جاری کیا جائے گا۔