ممبئی(ای پی آئی ) بالی ووڈ سُپر اسٹار رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے نام کی ‘کیپ’ بنوالی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ایک خاص طریقہ اپنایا۔ممبئی سے رنبیر کپور کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جن میں اداکار کو جینس اور شرٹ میں دیکھا گیا
جبکہ اُنہوں نے سر پر ایک کسٹمائز کیپ بھی پہنی ہوئی تھی جس پر اُن کی ننھی پری راہا کا نام درج تھا۔رنبیر کپور نے اپنی کیپ پر گلابی رنگ سے بیٹی کا نام لکھوایا، مداحوں نے اداکار کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے اس محبت کو ‘ڈیڈی گولز’ کا نام دیا۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راہا رکھا۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا ہے۔