لاہور(ای پی آئی)کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے

ملک بھر میں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 103 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 33.3 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اگست میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے صارفین نے 77 ارب روپے کی خریداری کی گئی۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں 5.2 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی۔

جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعے 98 ارب روپے کی خریداری کی جو اگست میں بڑھ کر 103 ارب روپے ہو گئی۔