اسلام آباد(ای پی آئی ) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں اور فنڈنگ پر رپورٹ جاری کر دی گئی۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں سال بجٹ میں 17 ارب 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بیرونی فنڈگ کا تخمینہ لگا رکھا ہے۔
رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے دوماہ (جولائی، اگست) کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 5ارب31 کروڑ ڈالر ملے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فنڈنگ ملی تھی۔
اگست میں31 کروڑ 60 لاکھ اور جولائی میں2 ارب 89کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ملی۔ یہ فنڈنگ آئی ایم ایف سے ملنے والے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے علاوہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ملے۔
رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سعودی عرب سے سیف ڈپازٹ کی مد میں 2 ارب روپے ملے جبکہ 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار ملا جبکہ رواں مالی سال کے دوران یو اے ای سے 12 ملین ڈالر سیف ڈپازٹ کے طور پر ملیچین کی ایرو ٹیکنالوجی کارپوریشن سے پی اے ایف کو 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فنڈنگ ہوئی۔ باہمی قرض کے طور پر 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ملے۔