ماسکو(ای پی آئی ) روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ مرد نے اپنی گرل فرینڈ کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروادی،
جس میں اس نے بتایا کہ وہ اس کے ساتھ ڈیٹ پر گیا اور کھانے کے بعد جب اس نے لڑکی کو بل کی ادائیگی کو برابر برابر تقسیم کرنے کا کہا تو اس نے انکار کردیا اور باہر چلی گئی۔
لڑکے نے بتایا کہ لڑکی نے کافی زیادہ کھانے کا آرڈر دیا تھا مگر بل آنے پر لڑکی کے یوں انکار کرنے اور ریسٹورنٹ سے باہر چلے جانے پر اس کو پورے 16,000 روبل کی چٹی پڑی جسے اس نے اکیلے ادا کیا۔