ہانگزو(ای پی آئی )پاکستان اور بھارت ایشین گیمز ہاکی کے اہم میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام پونے 6بجے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹ گوہر شہباز 100میٹر ریس کے فائنل میں پہنچ گئے،100میٹر ریس کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام4 بجے ہوگا۔

اس کے علاوہ ایشین گیمز میں مینز سکواش فائنل آج ہو گا ،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سکواش میں گولڈ میڈلز کیلئے مدمقابل ہوں گی