اسلام آباد: پاکستانی چاول کی دنیا بھر میں موجود مانگ سے کون واقف نہیں لیکن رواں برس کئی ممالک میں چاول کی مانگ بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تازہ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں رواں سال چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں سے پاکستان 4.8 ملین ٹن چاول بیرون ملک بھجوائے گا، سال 2023 میں ابھی تک 3.7 ملین ٹن چاول باہر بھجوایا جا چکاہے اب تک بیرون ملک بھیجے جانے والے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ مالی سال 2023 میں پاکستانی چاول روس اور میکسیکو بھی جائے گا، پاکستانی چاول کو انڈونیشیا تک بھی رسائی مل گئی، مالی سال 2022 میں پاکستان نے 4.8 ملین ٹن بیرون ملک بھیجا، مالی سال 2022 میں پاکستان میں چاول کی ریکارڈ پیداوار 9.3 ملین ٹن ہوئی تھی۔