ممبئی (ای پی آئی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 بھارت میں شروع ہو نے جارہاہے جس کے ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ افتتاحی تقریب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آ سکا ،

ایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہیں اور ان کے کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں ۔

ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مجموعی تعداد 150 ہے ، ان میں ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہیں، اس ایونٹ کا سب سے ’ بزرگ ‘ کھلاڑی نیدرلینڈ کا ہے جس کا نام ’ ویسلے باریسی ‘ ہے ، اس کی عمر 39 سال ہے اور وہ 3 مئی 1984 کو پیدا ہوئے ،

دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرے معمر ترین کھلاڑی کا تعلق بھی اسی ٹیم سے ہے اور وہ ” روئے لوف وان ڈیر مروے “ ہیں ، جو 31 دسمبر 1984 کو پیدا ہوئے اور ابھی ان کی عمر 38 سال ہے۔

اس ایونٹ کا سب سے کم عمر کھلاڑی جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ افغانستان کے نور احمد ہیں، جو 3 جنوری 2005 کو پیدا ہوئے ۔