اندھی آنکھیں
اندھی حکومتیں
اور
روشنی کی امید
مزاحمت یا مفاہمت،بشیر میمن کس بیانیے کے حامی؟؟
نواز شریف
بشیر میمن نے سیاست کیلئے ن لیگ کا انتخاب کیوں کیا؟
بشیرمیمن کے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس
مسلم لیگ ن کا سندھ میں سیاسی مستقبل

قانون کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی، قانون کا بلا تفریق اطلاق ،ایمانداری اوربے رحم احتساب ،قوموں اور معاشروں کی اصلاح اور ترقی کا ضامن ہوتا ہے قانون ہو دیانتداری سے کام بھی کرے تو معاشرہ جنت قانون کمزور ہو اور کام بھی نہ کرے تو معاشرہ جہنم ملک تباہ اور ریاستیں افر و تفری کاشکار رہتی ہیں یہی حال ہمارے ملک اور معاشرے کا بھی ہے یہاں بھی قانون ہے لیکن کام نہیں کرتا یہاں پولیس ہے لیکن چور اچکوں کی بہتات ہے جرائم دن رات گلی کوچوں میں بچے دیتے ہیں یہاں نیب ہے لیکن کرپشن اوپر سے اوپر جاتی ہے کرپٹ معزز کہلاتے ہیں لوٹ مار کرنے والے طاقت کے مزے لیتے ہیں عدلیہ ہے لیکن بے انصافی ہر طرف ہے ایف ائی اے ہے لیکن منی لانڈرنگ کی وجہ سے ہم بلیک لسٹ میں چلے جاتے ہیں حکومتیں ہیں لیکن اسمگلنگ کی معیشت ہے اور سمگلر بزنس مین کہلوانے پر بزم ہیں ایس سی پی ہے لیکن گارٹیلز کی سرپرستی ہے یا آنکھیں بند ہیں بیوروکریسی ہے لیکن ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ عروج پر رہتی ہے پرائس مجسٹریٹ ہیں لیکن مصنوعی مہنگائی ساتویں آسمان پر رہتی ہے اور ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی ہے لیکن دوائیں جعلی ہیں یہاں کاروبار کے لیے کارٹیلز بنائے اور مافیاز کھڑے کرنا بزنس کی بقا اور کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے یہاں چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا ایک سے بڑھ کر ایک مافیا موجود ہے یہاں شوگر مافیا ہے پٹرول مافیا ہے گیس مافیا ہے گندم اور آٹا مافیا ہے کرنسی مافیا ہے یہاں سرکاری اداروں میں یونین مافیا ہے اور تو اور یہاں ادویات مافیا ہے جناب پوری دنیا کا اس بات پر اتفاق ہے کہ دو ممالک کی جنگ کے دوران بھی جس جگہ پر حملہ نہیں کرنا وہ ہاسپٹلز ہوتے ہیں جن کو نشانہ نہیں بنانا وہ زخمیوں اور بیماریوں کا علاج کرنے والے مسیحا ہوتے ہیں لیکن ہمارے یہاں مافیاز نے صحت جیسے شعبے کو بھی نہیں چھوڑا دنیا میں اندھوں کو بینائی لوٹانے کے لیے جتن ہو رہے ہیں اور ہمارے یہاں بے رحم بے شرم مافیا آنکھیں رکھنے والوں کو اندھا کر رہی ہیں جن لوگوں نے کرونا جیسے امتحان میں ماسک مہنگی کرنے سے گریز نہیں کیا تو ان کو اس بحران میں مہنگے انجیکشنز بیچنے سے کون لوگ تھا لیکن بے شرمی تو اس وقت انتہا پر پہنچی ہوئی ہے جب انکھوں میں لگنے والے مہنگے انجیکشنز بھی جعلی بنائے جانے لگے ہیں اب پتہ نہیں کہ اخر پیسے کی ہوس میں یہ لوگ اتنا کیوں نیچے گر گئے ہیں کہ بیمار انسان کے علاج کے لیے بھی دوائی بھی جعلی بنا رہے ہیں لگے ہیں ویسے یہ لوگ تو انسانیت کے لیول سے بہت ہی نیچے گر چکے ہیں لیکن ان کو نکیل ڈالنے والوں سے سوال کیوں نہیں ہوتا یہ کمپنیوں کو رجسٹر کر کے ان کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ ایس ای سی پی کس مرض کی دوا ہے ادویات کو لائسنس دینے اور اس کی کوالٹی کو چیک کرنے والا عدالت ڈریپ کس مرض کی دوا ہے پنجاب میں صحت کے شعبے کو چیک کرنے والا ہیلتھ کیئر کمیشن کے کس مرض کی دوا ہے ادویات کے ہاسپٹلز اور میڈیکل سٹورز تک جوہ سپلائی چین ہے اس کی مانیٹرنگ کرنے والا ادارہ کس مرض کی دوا ہے وفاقی اور صوبائی وزرا صحت یہ کس مرض کی دوا ہیں پرائمری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیس سیکرٹریز کس مرض کی دوا ہیں جی یہ شاید کسی مرض کی دوا نہیں ہے بلکہ ان سب کو خود کسی دوا کی اشد ضرورت ہے ان کو اپنی انکھیں کھولنے اور اپنی بینائی کا علاج کرانے کی ضرورت ہے اب جعلی دوائوں سے لوگوں کی بنائی چھیننے والوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا گیا ہے تو کچھ گرفتار ہوئے ہیں اور کچھ با اثر اور طاقتور ہمیشہ کی طرح عدالتوں سے ضمانتیں کروا چکے ہیں یہ مسئلہ ہے کیا یہ مسئلہ پیدا کیوں ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے اور جو ملوث ہیں ان کو کیا سزا ملے گی
پارس
میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ نون کی تیاریاں جاری ہیں اور ساتھ ہی الیکشن قریب اتے ہی سیاسی جماعتوں میں ایک نئی صف بندی بھی شروع ہو جاتی ہے اور اس وقت بھی شروع ہو گئی ہے دو دن پہلے مسلم لیگ نون میں ایک ایسی شخصیت کے شامل ہونے کی خبر آئی جو سیاست دان نہیں بلکہ ان کی زندگی پولیس میں گزری وہ بطور ڈی جی ایف ائی اے ریٹائر ہوئے اور اب سیاسی اننگز کھیلنے کے لیے میدان میں اترے ہیں وہ سیاست میں کیوں آئے یہ انہی سے جان لیتے ہیں اس وقت پروگرام میں ہمارے ساتھ موجود ہیں سابق ڈی جی ایف ائی اے اور اب رہنما مسلم لیگ نون بشیر میمن
٭ سر پہلے تو اپ کو بہت مبارک ہو کہ اپ نے زندگی کی نئی اننگز شروع کی ہے تو لیکن یہ نئی اننگز میں سیاست ہی کیوں اور پھر مسلم لیگ نون ہی کیوں یہ نون لیگ میں آنے کا فیصلہ آپ نے کب کیا کیوں کہ آپ کے حوالے سے امکان تو تھا لیکن امید نہیں تھی
بشیر میمن
بیٹا پہلی بات تو اپ کی بہت مہربانی ہے آپ کے چینل کی بڑی مہربانی کہ مجھے آپ لوگوں نے ٹائم دیا اور آج میرا قائد پوری میڈیا پہ چھایا ہوا ہے ہر جگہ پہ ہر پروگرام میں اسی بات ہو رہی ہے یہ اس کی مقبولیت کی دلیل ہے
٭نمبر ون آپ کا جہاں تک سوال ہے کہ میں نے سیاست شروع کیوں کی تو میرا چھوٹا بھائی پہلے سے ہی پولیٹیکل پارٹی میں ہے وہ الیکشنز ہم مسلم لیگ فنکشنل کا وہ مٹیاری ڈسٹرکٹ کا پریزیڈنٹ بھی ہے میں نے چونکہ اب میں بات کروں گا پاکستان لیول کی پاکستان میں میاں محمد نواز شریف صاحب کے دور حکومتوں کو نکال دیں باقی بچتا کیا ہے
پارس
سر میں اپ سے جاننا یہ چاہ رہی ہوں کہ اس وقت میں اپ نے جب ن لیگ کوجوائن کیا ہے تو آپ کس بیانیے کے ساتھ ہیں چونکہ میاں نواز شریف صاحب کا جو بیانیہ ہے وہ تو کیا اپ ان کے بیانیے کے قائل ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ مینڈیٹ کے بغیر سیاست میں مداخلت کرنے اور استعمال ہونے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے اور پھر آگے بڑھا جائے اور جو دوسرا ہے وہ مفاہمتی گروپ ہے تو کس کی طرف ہیں اپ یہاں
بشیر میمن
بیٹا میاں نواز شریف صاحب نے جو کہا ہے کہ میں اپنے ذاتی معاملات اللہ بھی چھوٹتا ہوں جی یہ بہت بڑے ادمی ہونے کی اس کی دلیل ہے میں اپنے معاملات اللہ پہ چھوڑتا ہوں فلاں پاکستان کی اکانومی میں ایکانوی میں امپروومنٹ کرنی ہے اس میں بہتری لانی ہے پاکستان کی پروڈکشن کو بڑھانا ہے انڈسٹریلائزیشن کرنی ہے بے روزگاری کو کم کرنا ہے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے بجلی کے بل یہ ساڑھے تین سال کی جو کھلواڑ تھا پاکستان کے ساتھ جو صرف اور صرف انتقام کی بیس کے اوپر ساڑھے تین سال اس نے چلایا ہے اور پھر نو مئی جو کر کے اس نے ثابت کیا کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے یہ میں سرٹیفیکیٹ نہیں دے رہا میں اپنے جذبات کی بات کر رہا ہوں میری یہ جذبات ہے میرے شہدا جو میرے ملک کے میرے ملک کی مٹی پہ شہید ہو گئے ان کے ان کی مجسمے تو پیار کرنے کے لیے بنائے تھے انہوں نے ان کو گرایا اور ان کو جلایا اور ان کو توڑا تو یہ جو یہ جو یہ جو یہ جو میں
پارس
اللہ کرے اللہ کرے مسلم لیگ اپ کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے سر اور میاں صاحب اپنے خاندان سے ہٹ کر باقیوں کو بھی موقع دیں لیکن ابھی جو اپ نے بات کی نا جیسے ہی اپ کے نون لیگ میں شمولیت کی خبر ائی ہے تو چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں اعتراضات اٹھنا شروع ہو گئے کہ جو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے اوپر الزامات اپ کی طرف سے لگائے گئے سنگین الزامات یا جو بیانات دیے گئے وہ کہتے ہیں یہی مقصد تھا یہی وجہ تھی کہ یہ سب شاید نون لیگ کے کہنے پہ آپ کی طرف سے کہا گیا تھا اور سر اپ کا کوئی چھوٹا موٹا جھگڑا نہیں تھا پی ٹی ائی کے ساتھ آپ نے بڑے سنگین الزامات لگائے ہو سکتا ہے کہ وہ درست ہو مشیر میمن صاحب ابھی بھی بیانات پر قائم ہیں آپ
بشیر میمن
ہاں بیٹا میں بتاتا ہوں وہ سارے کے سارے میں نے کہا تھا شہباز شریف پہ جھوٹا کیس ہے این سی اے نے کہا کہ بالکل واقعی یہ جھوٹا کیس ہے این سی اے نیشنل کرائم ایجنسی جی یو کے دنیا کی نمبر ون وائٹ کالر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اس نے کہا کہ جھوٹ ہے پھر اس کے بعد اسلام اباد ہائی کورٹ نے مریم نواز صاحبہ کو اور صفدر کو اکٹ کیا اور اسی فیصلے میں کہا بھی کہ پرائمری اکیوز میں ہی کوئی کیس نہیں بنتا بیٹا پھر تیسرا مطلب ایک تو یہ دوسرا دوسرا قاضی فائز عیسی صاحب کے اوپر جو کیس بنا خود عمران خان صاحب نے فرمایا کہ میں نے غلطی کی مجھے مس لیڈ کیا گیا جی جو بندہ مس گائیڈ ہونے والا ہو شہزاد اکبر جیسے لوگوں سے جی وہ وزیراعظم بننے کے قابل ہے ہاں کرکٹ کیپٹن بڑا اچھا تھا اس میں کوئی شک نہیں لیکن پہلا کب تو ورلڈ کپ نہیں ایا نا اس کے بعد سرفراز نے بھی کافی جیتا اس کے بعد یونس خان نے بھی کافی جیتا ہے انشااللہ ابھی بھی ہماری ٹیم گئی ہوئی ہے انڈیا ، دعا کرتے ہیں کپ جیت کر آئے
پارس
آپ نے ان پر سیاسی انتقام کا بھی الزام لگایااپ نے یہ کہا کہ ان کے دور حکومت میں جو میڈیا پہ بہت زیادہ بوتل لوگ تھے تو چیئرمین پی ٹی ائی چاہتے تھے کہ ان کو گرفتار کیا جائے اپ نے کہا وہ مریم نواز کے خلاف دہشتگردی کا مقررہ بھی قائم کرنے کا کہہ رہے تھے تو اب حکومت نہیں رہی ان کی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے
بشیر میمن
بیٹا اس میں اس نے میں آپ کو یہ بات بتائوں اس نے اس وقت میرے سامنے تھوڑی کہا تھا نیو یارک میں جا کر کھڑے ہو کر کہا تھا اے سی اتارلوں گا اور وہ کھلم کھلا جو انتہائی واحیات قسم کی باتیں عورتوں کے بارے میں وہ کرتا تھا مریم نواز صاحبہ کے سامنے مریم نواز صاحبہ کے لیے اس نے تقریر اپنی تقریر میں جو کہا تھا آپ مجھے بتائیں اپ میری بیٹی ہے میری بیٹیوں کی طرح ہے کوئی سن سکتا ہے
پارس
سر ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن یہ ہماری سیاسی جماعتوں میں ویسے ہی بڑا غلط ہے
بشیرمیمن
نہیں بیٹا نہیں بیٹا نہیں کوئی نہیں کرتا کوئی خاتون کے لیے خواتین کے لیے کوئی اس طرح کی باتیں نہیں کرتا ہے اور پھر کوئی بھی جا کر کے جیل میں اچھا یہ وہ خاتون ہے مریم نواز صاحبہ وہ خاتون ہے جو سی کلاس میں عام خواتین قیدیوں کے ساتھ رہی اور یہ کہتا ہے کہ مجھے اپنے کلر کے پسند کے کلر کی ٹائل لگا دو باتھ روم میں دوسروں کا کہتا تھا کہ جیل میں آئے ہو یا پکنک منانے اب خود پکنک منانے گیا ہوا ہے اور کہتا ہے میری بیگم کو کوئی نہ مارے کوئی کچھ نہ کرے اچھا دوسروں کی دوسروں کی جو وہ پگڑیاں اچھالتا رہا اب جب قانون کی شکنجے اس کی طرف آئی ہے اور پھر اس نے اپنا ایکسٹریم دکھا دیا نا نو مئی میں کرنے کے بعد مطلب لوگوں کو لوگوں کو تو اس سے میں سمجھتا ہوں کہ نفرت ہونی چاہیے جو ہمارے اچھا جنرل ہمارے
پارس
ایک بات پہلے کلیئر کروں آپ نے جو بات ابھی کی جو آپ بتا رہے ہیں کہ مریم نواز کے حوالے سے یہ باتیں کی یہ نہیں ہونا چاہیے تھی یہ اچھی مثالیں نہیں ہیں اور جو باقی ہمارے ہاں پولیٹیکل پارٹیز کے لیڈرز بھی اس طرح کی بات کرتے ہیں چونکہ اپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ جب پی ٹی آئی کے جلسے ہو رہے تھے تو اس وقت بھی کہا جاتا تھا یہ خواتین ناچنے آ جاتی ہیں جلسوں کے اندر اور بھی اگر اپ اس طرف جائیں گے تو اپ سنیں گے ا مختلف پارٹیز کے بیانات جو مختلف میں تھے تو سب کو اس پہ احتیاط کرنی چاہیے
٭ سر مجھے یہ بتائیے کہ یہ جو سائفر کیس ہے اس میں کتنی جان ہے چیئرمین پی ٹی ائی کے خلاف جو یہ مرکزی ملزم کی حیثیت سے چالان جمع ہوا ہے اس کے بعد اپ کو لگتا ہے کہ ان پہ جرم ثابت ہو جائے گا یا پھر یہ بچنے کا بھی چانس ہے
بشیر میمن
بیٹا میں نے ڈاکومنٹس نہیں دیکھے لیکن نہیں دیکھے لیکن سائفر بہت ہی سینسٹو چیز ہوتی ہے جی بہت سینسٹو چیز ہوتی ہے دیکھیں ہمارے جو ہر ملک میں ہر ملک میں ڈپلومیٹس کے اپنے کلبز ہوتے ہیں وہ ادھر جا کر بیٹھ کے گپ شپ کرتے ہیں آپس میں انفارمل کے فارن پالیسی کے بارے میں دوسرے ملک کے فارن پالیسی کے بارے میں ڈسکس بھی کرتے ہونگے اور ہمارے سفرا جو وہاں پہ ہیں وہ ان چیزوں کو لکھ کر کے سائفر کر کے بھیجتے ہیں اپنے ملک کو تو اب مجھے بتائیں جب سے اس نے لہرایا اس نے لہرایا لاڈلے نے اس وقت سے کوئی ہماری سفیر سے بات کرے گا ہاتھ میں نہیں ملائے گا
پارس
سر اب انشااللہ اپ نے جوائن کر لی ہے اب ان ایشوز پہ اپ سے ذرا ڈیٹیل میں بات ہوتی رہے گی تھوڑا سا ٹائم کم ہے مجھے یہ بتا دیجیے گا کہ اپ 21 تاریخ کو میاں محمد نواز شریف وطن آ رہے ہیں واپس جو کہ ن لیگ کہہ رہی ہے تو آپ کے خیال میں کیا یہ فائنل تاریخ ہے اور اپ کی خود میاں صاحب سے بات ہوئی ہے
بشیر میمن
بیٹا میری میری حیثیت نہیں ہے کہ میں ان سے پوچھوں اور بات کروں اور فیصلہ کروں انہوں نے اعلان کیا 21 تاریخ کا ہمیں کہا ہے کہ تم تیاری کرو ورکرز کو وہاں سے
پارس
سر آپ بات کیوں نہیں کر سکتے وہ پارٹی کے ہیڈ ہیں کوئی بادشاہ سلامت تھوڑی ہیں اپ لوگ بات کر سکتے ہیں سر ڈیموکریسی میں تو یہی ہوتا ہے
بشیر میمن
بیٹا نہیں نہیں نہیں میں میری بات سنیں میں میں ورکر ہوں میں کام کر رہا ہوں انہوں نے مجھے ایک کام میرے ذمے لگایا میں وہ کام کروں گا ٹھیک اور یہاں کے ان کی ان کے جو ورکرز ہیں ان کو فیسلیٹیٹ کروں گا جی ان کو موومنٹ کروں گا اس کے لیے پلان کروں گا
پارس
سر تو یہ مریم نواز نے سندھ میں اپ کو 12 رکنی ٹیم کا کنوینر مقرر کیا ہے ا اور میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے نا تو اب کیا تیاریاں ہیں اور کتنے لوگوں کو سندھ سے لے کر اپ جائیں گے ان کے استقبال کے لیے
بشیر میمن
بیٹا آج تو پہلا دن تھا میں نے دیکھا ہے کہ بے تحاشہ جوش اور جذبہ موجود ہے لوگ بہت زیادہ جذبات میں ہیں کہ جی ہر ایک چاہتا ہے کہ میں جائوں لیکن ظاہر ہے ہم اپنے انتظامات کر رہے ہیں اس لیے کہ یہاں سے لاہور کے بندے کے لیے وہیں سے جا کر کے یا وہاں سے دو تین گھنٹے کی ڈرائیو پہ لوگ اپنی گاڑی میں آئے اور ہوکر کے واپس چلے گئے یا کوئی بس میں بس میں دوست یار اکٹھے ہو کر کے آئے اور چلے گئے ہمارے لیے تو پرابلم یہ ہے کہ کراچی سے وہاں پہنچنا اور وہاں تک پہنچنا بھی تو تھوڑا سا پرابلم ہے میں پھر راستے ہے پھر جس طرح ہوتا ہے تو اس حساب سے ہم لوگ پلاننگ کچھ اس کو
پارس
دیکھ لیں مریم نواز نے اج کہہ دیا ہے کہ جو زیادہ لوگ استقبال کے لیے لے کر ائیں گے میں دیکھوں گی خود مانیٹر کروں گی اور اسی کو پھر نون لیگ کا ٹکٹ دیا جائے گا لیکن اگر کوئی ان کی ایکسپیکٹیشن سے پورا نہیں اترا اس حوالے سے تو ٹکٹ نہیں ملے گا
بشیر میمن
ہماری ہماری لیڈر ہے انہوں نے کہا ہے کہ آپ جا کر کے کریں انتظامات کریں ہم انتظامات کر رہے ہیں ہم نے آج آپس میں میٹنگ کی ہے کل بھی میٹنگ کر رہے ہیں انشااللہ اور اس کے بعد ہم اپنا ایک کریں گے انشاء
پارس
آخری سوال یہ اپنا لیڈر آپ نے محترم زرداری صاحب کو کیوں نہیں بنایا سر ا کیا کوئی ناراضگی ہے آپ کی پاکستان پیپلز پارٹی سے
بشیر میمن
بیٹا میں میرا بھائی میں نے آپ کو بتایا میرا بھائی مسلم لیگ فنکشنل سے ضلع مٹیاری کا پریزیڈنٹ ہے پیپلز پارٹی کے اگینسٹ الیکشنز میں اس نے حصہ لیا تھا 2018 میں تو اب مجھے نہیں پتہ مطلب
پارس
میں نے سنا ہے کہ زرداری صاحب یا پیپلز پارٹی کے لیڈرشپ اپ سے خوش نہیں ہے وہ جعلی اکائونٹس کیس کے حوالے سے اور کافی ناراضگی ہے آپ کے حوالے سے وہاں پہ
بشیر میمن
وہ بالکل اگر وہ ناراض ہے تو ظاہر ہے کوکورٹ میں جاکر کیس کریں سپریم کورٹ نے وہ جے آئی ٹی بنائی تھی سپریم کورٹ نے جا کر کے ظاہر ہے کورٹوں میں فیس کر رہے ہوں اورکورٹوں میں کیس چل رہے ہیں
پارس
اوکے اچھا سر اپ کو پتہ ہے کہ سندھ میں جو سندھ صوبہ اس میں پی ایم ایل این کی اتنی پریزنس نہیں ہے میاں صاحب بھی جتنے انہوں نے دورے کیے ہیں سندھ کے وہ بھی ہم فنگر انگلیوں پہ ان کو ہم کانٹ کر سکتے ہیں اب پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودگی میں سندھ جیسے صوبے میں آپ سیاسی طور پہ کیسے مقابلہ کریں گے سر پاکستان پیپلز پارٹی کا اپ کی پارٹی جو الریڈی وہاں پہ بہت کمزور ہے اپ اسے کیسے مضبوط کریں گے
بشیر میمن
بیٹے یہ تو ہمارے لیڈر کی گائیڈنس ہو گی انشااللہ ان کو آنے دیں بالکل یہاں پہ مسلم لیگ نواز کا چیف منسٹر بھی یہاں پہ رہا ہے نا مولانا فضل الرحمن صاحب نے ایک بیان دیا تھا میرے میرے اعلان سے پہلے کہ مسلم لیگ نواز جی ڈی اے ،ایم کیو ایم اور جے یو آئی یہ سارے مل کے ماسوائے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی سارے اور آپ ٹوٹل ووٹ کی تعداد دیکھ لیں اور ہمارا دیکھ لیں
پارس
آپ کے لیڈر جب واپس ائیں گے تو ضمانت مل جائے گی یا پھر ا کر ان کو جیل جانا پڑے گا قانون کو آپ بھی بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں
بشیر میمن
بیٹا مجھے نہیں پتہ مجھے مجھے پتہ نہیں ہے وہ ضرور ان کے پاس قانونی ٹیم ہے انہوں نے کوئی نہ کوئی لائحہ عمل بنایا ہو گا ڈیفینٹلی میرا لیڈر جو ہے وہ وہ لاء ابائڈنگ سٹیزن ہے پاکستان کے اندرمیں آپ کو بتادوں لاء ابائڈنگ سٹیزن، لاء ابائڈنگ سٹیزن اس نے نو مئی کنھی نہیں کیا ،کبھی سوچا بھی نہیں