ممبئی(ای پی آئی )انڈین فلم انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن مشکل میں پڑگئے، گمراہ کُن اشتہار کی وجہ سے اداکار پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ذرائع بھارتی میڈیا کے مطابق کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (CAIT) نے بیگ بلین ڈیز سیل (Big Billion Days Sale) پر بننے والے اشتہار کے خلاف شکایت درج کروائی ہے،

اس اشتہار میں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو سیل کی نمائش کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (CAIT) نے سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (CCPA) سے اپنی شکایت میں اس اشتہار کو “گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے اشتہار کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

CAIT نے مطالبہ کیا کہ “گمراہ کن اشتہارات” کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے مطابق کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے اور ساتھ ہی امیتابھ بچن پر بھی 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔