چنئی (ای پی آئی ) ورلڈ کپ 2023 میں اتوار کے روز ہونے والے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو پریشانی کا سامنا ہے۔۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس مکمل فٹ نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو بھارت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں مشکل کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکوس اسٹوئنس کی اتوار کو بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔انہیں ورلڈ کپ سے قبل بھارت سے ون ڈے سیریز میں ہیم اسٹرنگ میں تکلیف ہوئی تھی۔
اس حوالے سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو مارکوس اسٹوئنس کی فٹنس پر مثبت رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ اسٹوئنس کو پہلے میچ سے باہر نہیں کیا، 2 روز فٹنس سے متعلق اہم ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شبمن گل ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہے