اسلام آباد(ای پی آئی ) چین کو اشیا کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران چین کو مجموعی طور پر 350.297 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی سے اگست کے دوران 333.077 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی۔
اس طرح رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران5.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جاری مالی سال کے دوران مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.25 فیصدکی نمو جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 21.32 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔