لاہور (ای پی آئی )شوبز انڈسٹری کے جوڑے اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں پہلے بچے کی آمد جلد متوقع ہے۔

سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوبز جوڑے کی جانب سے پہلے بچے کی خوشخبری سنائی گئی تو مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ اب ہم تین ہو گئے ہیں، ماشاءاللہ ۔

پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکبادیں دی گئیں۔ عروہ حسین کی بہن ماورا حسین نے اپنے کومنٹس میں لکھا ماشاءاللہ، الحمد للہ۔ اداکارہ زارا نور عباس، کنزہ ہاشمی، سارہ خان، یشما گل سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے شوبز جوڑے کو نیک تمناؤں سے نوازا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی کو 7 برس گزر چکے ہیں اور یہ ان کی پہلی خوشی ہے۔