احمد آباد (ای پی آئی ) کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سےبڑے پاک بھارت ٹاکرے کے کا جنون معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دی گریٹ کھالی کو بھی میدان لے آیا۔

انسٹاگرام پر معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دی گریٹ کھالی نے اپنے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کیپٹنز ڈے کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں کے ساتھ موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ ‘سب سے بڑا کرکٹ فین’ کا کارڈ پہننے ہوئے ہیں، اس موقع پر ریسلر نے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیغام بھی بھیجا۔

پاک بھارت ٹاکرے پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ اور ورلڈکپ جیتنے کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے۔